Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ضمنی الیکشن میں بڑے مقابلے کون سے ہیں؟

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی چھوڑی گئی نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ متوقع
شائع 21 اپريل 2024 01:41pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ضمنی الیکشن میں وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی چھوڑی گئی نشستیں اہمیت کی حامل ہیں اور ان حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، جب کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے خالی کی گئی نشست بھی اہم ہے۔

ملک کے اکیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کا دنگل سج گیا، قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلیوں کی سولہ نشستوں پر دوسو انتالیس امیدوار مدمقابل ہیں۔

ضمنی انتخابات میں وزیراعظم شہباز شریف کی چھوڑی گئی نشست پی پی ایک سو اٹھاون پر لیگی رہنما چوہدری محمد نواز اور سنی اتحاد کونسل کے مونس الہٰی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چھوڑی گئی نشست این اے ایک سو انیس میں ن لیگ کے علی پرویز ملک اور سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق مد مقابل ہیں، سیاسی تجزیہ کار اس مقابلے کو بھی بڑا قرار دے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی چھوڑی گئی این اے چوالیس کی نسشت پر ان کے بھائی فیصل امین گنڈاپور قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

پی بی بیس پر پی پی کے ثنااللہ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر جہانزیب مدمقابل ہیں، یہ نشست اختر مینگل نے خالی کی تھی۔

by election

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)