Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں دوست کے ہاتھوں دوست قتل، مبینہ ڈاکو فائرنگ سے ہلاک

واقعے کا مقدمہ قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درخشاں تھانے میں درج کرلیا گیا
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2024 02:55pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ جانباز کے قریب دوست نے دوست کو گھر کے سامنے ایک درجن سے زائد گولیاں مار کر قتل کر دیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں میں درج کرلیا گیا۔

کراچی میں درخشان کے علاقے ڈیفنس فیز 5 خیابان جانباز میں گزشتہ رات ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تلخ کلامی کے بعد دوست نے دوست کو قتل کردیا۔

واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں مقتول کے دوست ہمام جاوید کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، مقدمہ قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا جبکہ مقدمے میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مدعی نے بتایا کہ ہمایوں داؤد اپنے دوستوں احمد زمان، ثاقب، آصف اور فہد خان کے ساتھ بیٹھے تھے، فہد اور ہمایوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوئی، بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، ہم دوستوں نے معاملے کو حل کروایا، میں اور احمد زمان ہمایوں کے ساتھ جانے کے لیے گاڑی میں بیٹھ گئے، فہد خان اچانک آیا اور گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے میں اور ہمایوں زخمی ہوگئے اور گھر کی طرف روانہ ہوئے۔

مدعی نے مزید بتایا کہ فہد پھر اپنی گاڑی میں آیا اور ہمایوں کی گاڑی کو ٹکر مار دی، فہد گاڑی سے اترا اور ہمایوں پر اس وقت تک فائرنگ کی جب تک وہ مرا نہیں، فہد خان فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا، واقعہ دیکھ کر ہمایوں داؤد کی بیوی اوروالدہ گھر سے باہر آگئیں۔

مدعی نے یہ بھی بتایا کہ ہمایوں کو پہلے نجی اسپتال اور پھر جناح اسپتال لے کر گئے لیکن وہ مرچکا تھا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 15 سے زائد خول ملے ہیں، مقتول کی گاڑی پر گولیوں کے متعدد نشانات ہیں، ہمایوں اور فہد میں جھگڑا کس معاملے پر تھا تحقیقات کر رہے ہیں، ہمایوں 2 بچوں کا باپ اور اکلوتا بیٹا تھا۔

firing

karachi

defence

Karachi Street Crimes

Karachi Firing

Karachi law and order situation