Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامے میں وکلاء کی تضحیک، کراچی بار کا فیصل قریشی اور نجی ٹی وی سے معافی کا مطالبہ

اگر معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں، کراچی بار
شائع 21 اپريل 2024 08:49am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی بار ایسوسی ایشن نے اداکار فیصل قریشی اور نجی ٹی وی چینل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے کراچی بار کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے میں وکلاء برادری سے متعلق نا مناسب الفاظ استعمال کیے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وکلاء برادری کے خلاف نامناسب الفاظ کے استعمال سے وکلاء کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر اداکار فیصل قریشی اور چینل انتظامیہ نے معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔

Supreme Court of Pakistan

karachi bar association

LAWYER'S LETTER TO JUDICIARY