Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارے باؤلنگ کامبینیشن کو نظر نہ لگے، محمد عامر

پاکستان کے پاس ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 ہارنے کا کوئی بہانا نہیں ہونا چاہیے، محمد عامر
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2024 11:32pm

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ 2019 کی نسبت آج خود کو فٹ محسوس کررہا ہوں، میں ٹیم کے لئے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ لیگ میں الگ پریشر ہوتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں ماحول الگ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ باؤلنگ پارٹنرشپ میں ہوتی ہے، نسیم شاہین بہت اچھی باؤلنگ کررہے ہیں، نسیم شاہین کی باؤلنگ کے درمیان اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ میں فٹنس پر کام کررہا ہوں، مزید خود کو فٹ محسوس کررہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سینیئر کھلاڑی ایک اچھا ماحول بنانا چاہ رہے ہیں، ٹیم میں اچھا ماحول رکھیں گےتو پرفارمنس بھی اچھی ہوگی، ورلڈکپ کھیلنا ہدف نہیں ورلڈکپ میں پرفارمنس دینا ہدف ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو بڑا کرنا چاہیے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤڈ نے کبھی مایوس نہیں کیا، پنڈی کے کراؤڈ کو جتنا کریڈٹ دیا جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے باؤلنگ کمبینیشن کو نظر نہ لگے، پاکستان کے پاس ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 ہارنے کا کوئی بہانا نہیں ہونا چاہیے۔

Mohammad Amir

t20 series

Pakistan vs New Zealand