Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد رضوان کا ایک اور عالمی ریکارڈ، بابر اور کوہلی بھی پیچھے رہ گئے

محمد رضوان نے 79اننگز میں 3000 رنز مکمل کر لیے
شائع 20 اپريل 2024 10:18pm

رضوان نے نیوزی لینڈ کیخلاف آج ہونے والے میچ میں3 ہزار رنز مکمل کرلیے، محمد رضوان نے 79اننگز میں 3000 رنز مکمل کیے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کیخلاف آج 19 واں رن لے کر 300 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔

جس کے بعد محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر نے 79 اننگز میں یہ اعزاز انے نام کیا ۔

محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑا ہے۔ بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔

Muhammad Rizwan

Pakistan vs New Zealand

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)