Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات، کوڈ آف کنڈکٹ جاری

سیکیورٹی اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعیینات کیا جائے گا، ضابطہ اخلاق
شائع 20 اپريل 2024 08:13pm

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے کوڈ اف کنڈکٹ جاری کر دیا۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعیینات کیا جائے گا، سیکیورٹی اہلکار ڈی آر او، آر او اور پریزائڈنگ آفیسر کے ساتھ تعاون کریں گے۔

ضابطہ اخلاق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اہلکار کسی بھی ووٹر سے اس کی شناخت نہیں پوچھیں گے اور نہ ہی انتخابی عملے کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لیں گے۔

سیکیورٹی اہلکار بیلٹ پیپر اور انتخابی سامان کو اپنی تحویل میں لینے لے اہل بھی نہیں ہونگے اور ووٹوں کی گنتی کے دوران بھی کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے۔

by election

Code of conduct

Election 2024