ناروے کی شہریت حاصل کرنا مزید آسان ہوگیا
ناروے کی جانب سے 18 اپریل کو مستقل رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے مالی معاونت کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد لوگوں کو وہاں آسانی سے رہنے اور آباد ہونے کی اجازت سہولت مل گئی ہے۔
ناروے کی حکومت نے گزشتہ 12 مہینوں کے دوران درخواست دینے والوں کیلئے مالی خودمختاری کی لازمی قرار دی گئی سابقہ شرائط کو معاف کر دیا ہے۔
پچھلے ضابطوں کے تحت، 18 سے 67 سال کی عمر کے افراد کو مستقل رہائشی اجازت نامے کے حصول کے لیے پچھلے سال کے دوران مستحکم آمدنی کا مظاہرہ کرنے اور حکومتی مالی امداد حاصل کرنے سے گریز کرنے کی ضرورت تھی۔
تاہم، حالیہ ترمیم نے سوشل سروسز ایکٹ کے تحت مالی امداد حاصل کرنے پر پابندی ختم کردی ہے، جبکہ مستحکم آمدنی برقرار رکھنے کی شرط برقرار ہے۔
مستقل رہائشی اجازت نامہ لوگوں کو ناروے میں غیر معینہ مدت تک رہنے اور کام کرنے کا حق دیتا ہے۔
اس کیلئے درخواست دہندگان کے پاس ناروے میں کم از کم تین سال کے لیے ایک درست رہائشی اجازت نامہ ہونا چاہیے اور انہیں اہلیت کے اضافی معیار پر پورا اترنا چاہیے۔
درخواست کی منظوری کے بعد، وصول کنندگان کو ایک رہائشی کارڈ ملے گا جو ان کی مستقل رہائشی حیثیت کے ثبوت کے طور پر کام کرے گا اور اس کی میعاد دو سال ہوگی۔ اس سے پہلے، مستقل رہائشی اجازت ناموں کی توثیق پاسپورٹ پر چسپاں سٹیکرز کے زریعے کی جاتی تھی۔
نارویجن ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن (UDI) فی الحال یکم جنوری 2021 کے بعد رہائشی اجازت نامے حاصل کرنے والے افراد کے لیے زبان کی تربیت کے تقاضوں سے متعلق رہنما اصولوں پر نظر ثانی کر رہا ہے۔
مالیاتی معیار پر پورا اترنے کے لیے آمدنی کے منظور شدہ ذرائع میں ملازمت، کاروباری آمدنی، پنشن کی ادائیگی، بیماری کے فوائد، قرضے، تعلیم سے متعلق گرانٹس، اور تعارفی فوائد شامل ہیں۔
جیب خرچ یا طبی اخراجات اور تعلیمی مواد جیسی لازمی ضروریات کے لیے فنڈز کی صورت میں مالی مدد ناروے میں قیام کے دوران مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے دستیاب ہیں۔
Comments are closed on this story.