Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

اعظم خان اب پاکستان مینز کرکٹ ٹیم سے باہر آکر نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کریں گے
شائع 20 اپريل 2024 07:30pm

پاکستانی وکٹ کیپر اور بلے باز اعظم خان کو ریڈیالوجی رپورٹس کے بعد 10 دن کے لیے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کی دائیں پنڈلی کا پٹھا پھٹے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

سیریز کا اختتام 27 اپریل کو لاہور میں ہوگا۔

اعظم خان اب پاکستان مینز کرکٹ ٹیم سے باہر آکر نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کریں گے، جہاں وہ پی سی بی کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں اپنی بحالی کا عمل شروع کریں گے۔

اعظم کی دائیں پنڈلی میں تکلیف پہلی بار راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ پریکٹس کے دوران دیکھی گئی تھی۔

t20 series

Azam Khan

Pakistan vs New Zealand