Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2024 10:31pm

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلٸے 91 رنز کا ہدف دیا تھا ، نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 18.1 اوورز میں 90 رنز بنا کر آؤٹ پو گئی تھی، 5 میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1سے برتری حاصل ہے۔

*دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

محمد رضوان کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔

قومکی ٹیم کے عرفان خان نے 18، بابر اعظم نے 14، عثمان خان نے 7 اور صائم ایوب نے 4 رنز بنائے۔

کیویز کی جانب سے بریسویل، سودھی اور لسٹر نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے بلے باز مارک چیپمین 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ڈین فوکس کروفٹ 13، ٹم سیفرٹ 12رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے13 رنز دے کر3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عامر، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2 ،2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سودھی شامل ہیں۔

جبکہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، ابرار احمد کھیل رہے ہیں۔

t20 series

Pakistan vs New Zealand

Second Match