Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان کے صوبائی وزرا کو قلمدان سونپ دیئے گئے

وزیر اعلٰی کے مشیران کو بھی محکمے تفویض کردئیے گئے ہیں
شائع 20 اپريل 2024 04:16pm
تصویر بذریعہ: آئی این پی
تصویر بذریعہ: آئی این پی

بلوچستان کے صوبائی وزرا کو قلمدان سونپ دیئے گئے ہیں، کوئٹہ وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق میر ظہور احمد بلیدی پی اینڈ ڈی کے وزیر ہوں گے۔

جبکہ شعیب نوشیروانی خزانہ اور سلیم کھوسو کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی وزارت سنبھالیں گے۔

حاجی علی مدد جتک کو زراعت، میر صادق عمرانی ایریگیشن کا محکمہ دے دیا گیا ۔ دوسری جانب عبدالرحمان کھیتران پی ایچ ای راحیلہ حمید درانی تعلیم بنایا گیا ہے۔

عبدالرحمان کھیتران پی ایچ ای، راحیلہ حمید درانی تعلیم کی وزیر ہوں گی۔ سردار فیصل جمالی صحت جبکہ نور محمد دمڑ خوراک کے وزیر ہوں گے۔

سردار سرفراز ڈومکی لوکل گورنمنٹ بخت کاکڑ لائیو اسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ کی وزارت دی گئی ہے۔

میر ضیاء لانگو وزارت داخلہ میر عاصم کرد گیلو وزیر ریونیو ہوں گے، وزیر اعلٰی کے مشیران کو بھی محکمے تفویض کردئیے گئے ہیں۔

علامیہ کے مطابق علی حسن زہری انڈسٹریز جبکہ نسیم الرحمان ماحولیات کے مشیر ہونگے بابا غلام رسول عمرانی لیبراور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ویمن ویلپ ہوں گے۔

بلوچستان

balochistan assembly

cm balochistan

Balochistan Cabinet