Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹی ٹوئنٹی ٹاکرا آج ہوگا

پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا
شائع 20 اپريل 2024 04:05pm
فوٹو۔۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔۔ پی سی بی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی ٹاکرا آج ہوگا، دونوں ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں ساڑھے 7 بجے مدمقابل ہوں گی، پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ بارش سے متاثر ہونے کے بعد 5 ، 5 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، تاہم میچ شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا تھا۔

دونوں ٹیموں نے آج کے میچ کے لئے بھرپور پریکٹس کر رکھی ہے، بابر الیون کی کوشش ہوگی کہ مہمان ٹیم کے خلاف بھرپور کھیل پیش کرکے فتح حاصل کی جاسکے جبکہ مہمان ٹیم بھی جیت کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گی۔

babar azam

Pakistan vs New Zealand

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)