Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیوانگی جوڑے حبا بخاری اور دانش تیمور کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری

دانش تیمور ایک بار پھر جارحیت پسند ہیرو کا کردار ادا کریں گے
شائع 20 اپريل 2024 03:25pm

دانش تیمور اور حبا بخاری ایک اسٹار آن اسکرین جوڑی ہیں اور دیوانگی میں ان کی کیمسٹری مشہور تھی۔

اس ڈرامے میں دانش تیمور کو اینگری ینگ مین کے طور پر کام کیا تھا اور حبا بخاری ڈراموں میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی مرکزی کردار کے طور پر سامنے آئیں۔

مداح ہمیشہ سے انہیں دوبارہ ایک ساتھ دیکھنا چاہتے تھے لیکن وہ دوبارہ ایک ساتھ نہیں آئے۔

مداحوں کے لئے اچھی خبر یہاں ہے، کیونکہ دیوانگی جوڑا ”جان نثار“ میں اپنی واپسی کر رہا ہے۔

ڈرامے کی کہانی ریحانہ آفتاب نے لکھی ہے اور ہدایت کاری محسن مرزا نے کی ہے۔

ڈرامے میں دانش ایک بار پھرجارحیت پسند ہیرو کے طور پر واپس آئے ہیں ۔جبکہ حبا بخاری ان کے ساتھ ساتھ ہیں۔ ”جان نثار“ کا ٹیزر جاری ہونے کے بعد توقع ہے کہ یہ ڈرامے سے بھر پور شاہکار ثابت ہوگا۔

entertainment

lifestyle