Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

یشما گل بابر اعظم پر تنقید برداشت نہ کرسکیں

اداکارہ یشما گل سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 20 اپريل 2024 03:32pm

بابراعظم پرمیچ نہ جیتنے کا الزام دینے پر اداکارہ یشماگل نے کھلاڑی کا دفاع کر دیا ہے، جبکہ پروگرام میں موجود دیگر مہمانوں کو بابر اعظم بہترین کرکٹ ہے، کہتی دکھائی دیں۔

گذشتہ دنوں نجی چینل پر ساحر لودھی کے ایک پروگرام میں یشماگل سے جب بابر اعظم کے بارے میں رائے لی گئی تو انہوں نے بابر اعظم کو دنیا کا نمبر ون بیٹسمین کہا۔

جس پر ساتھی فنکار نے اعتراض کیا کہ وہ بیشک نمبر ون ہیں مگر میچ بھی جتوائیں۔ ہم ان کی کپتانی میں کئی میچز ہار چکے ہیں۔

بابر اعظم پر ساتھی فنکار کی جانب سے کی گئی تنقید یشما سے برداشت نہیں ہو پائی اوراںہوں نے ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا سو فیصد دیتے ہیں ،خواہ ہم میچ جیتے یا نہ جیتیں،بابر اعظم دلوں کو جیت چکے ہیں ۔

اس موقع پر میزبان ساحر لودھی نے مداخلت کرتے ہوئے بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی نیک تمنائیں ان تک پہنچائیں۔

مشورہ دیا کہ وہ ہر طرح کی سیا ست سے خود کو دور رکھیں اور اپنے کام پر توجہ دیتےہوئے اپنی پرفارمنس دیتے جائیں۔یشمگل

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz