Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی ’بولنے سے قاصر‘ ہیں، پی ٹی آئی ، طبی معائنے میں رپورٹس نارمل

ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد بشری بی بی کو بنی گالہ سب جیل منتقل کردیا گیا
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2024 05:18am
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی۔ فوٹو — فائل

شفاء انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں عدالتی حکلم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں، وکیل پی ٹی آئی انتظار حسین پنجوتھا نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی خوراک کی نالی اور معدہ پر زخم پائے گئے ہیں۔

بشریٰ بی بی کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے نجی اسپتال میں لایا گیا تو اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

دوران ٹیسٹ اسپتال انتظامیہ نے دیگر افراد کا داخلہ محدود کیا، میڈیکل روم کے اندر اور باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی۔

شوکت خانم کے ڈاکٹرعاصم سمیت پی ٹی آئی کے وکلاء بھی اسپتال پہنچے، ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد بشری بی بی کو بنی گالہ سب جیل منتقل کردیا گیا۔

ترجمان بشریٰ بی بی مشعال یوسفزئی کے مطابق بشری بی بی کی انڈوسکوپی کروائی گئی۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ سابق خاتون اول کا طبی معائنہ عدالتی حکم پر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے گی۔

بشری بی بی کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

بشریٰ بی بی کا الشفا اسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل کر لیا گیا، میڈیکل ٹیسٹس میں ای سی جی، ایکو، الٹراساؤنڈ اور اینڈواسکوپی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بشری بی بی کی تمام رپورٹس نارمل آئیں ہلیں ، بشریٰ بی بی کو صرف گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا ہے۔

میڈیکل رپورٹس کی کاپیاں جیل سپرنٹنڈٹ، پمز اسپتال کو دی جائیں گی، شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم کو کبھی کاپیاں مہیا کی جائیں گی۔

بشریٰ بی بی مکمل طور پر بولنے سے قاصر ہیں، انتظار پنجوتھا

پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو اس کے علاوہ کوئی بیماری نہیں ہے، بشریٰ بی بی کی اینڈوسکوپی کی گئی ہے، لیکن ان کی رپورٹس ہمارے سامنے نہیں لائی گئیں، اینڈوسکوپی میں تصاویر سے معائنہ کیا جاتا ہے۔

انتظار پنجوتھا نے کہا کہ رپورٹس میں خوراک کی نالی اور معدہ پر زخم پائے گئے ہیں، ڈاکٹرز نے کھانے کو بہتر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی جسمانی حالت بہت ہی بری تھی،ان کے ہونٹوں کی جلد خراب ہو چکی ہے، بشریٰ بی بی مکمل طور پر بولنے سے قاصر ہیں، دن بدن ان کی طبیعت خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔

وکیل پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی کو ہارپک دیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کے معدے میں تیزاب کی مقداربہت زیادہ پائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سابق خاتون اول کے ساتھ اس قسم کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، ان ہتھکنڈوں کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو توڑنا اور اپنے من مانے مطالبات کو پورا کروانا ہے۔

بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری

بشری ٰ بی بی کی صحت پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان سامنے آگیا۔

بشری ٰبی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کو کلیئر قرار دے دیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تین ہفتوں سے زہر کا واویلا مچایا ہوا تھا، لیکن رپورٹس آنے کے بعد معمولی نوعیت کے گیسٹرو کی تشخیص ہوئی۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ موصوفہ نے بلڈ ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے دینا ہی مناسب نہیں سمجھا، یہ تھا وہ زہر جس کے لیے 3 روز سے کے پی حکومت سولی پر لٹکی ہوئی تھی؟ تحریک انصاف کا پروپگنڈہ خود ہی ایکسپوز ہو جاتا ہے۔

pti

bushra bibi

IMRAN KHAN Adiyala Jail