Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی طالب علم خطرناک ’بلیو ویل‘ گیم سے ہلاک

بلیو ویل گیم میں صارف کو مختلف چیلنجز دیے جاتے ہیں
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2024 03:24pm

گزشتہ چند سالوں میں میڈیا پر ایسی کئی خبریں موجود ہیں، جن میں ویڈیو گیمز کی زیادتی سے نوجوان ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم اب ایک نوجوان کی بلیو ویل گیم سے ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔

20 سالہ بھارتی طالب علم نے مبینہ طور پر بلیو ویل چیلنج کے دوران اپنی جان کا خاتمہ کر لیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق 20 سالہ طالب علم امریکی یونی ورسٹی آف میسا چوسیٹس میں زیر تعلیم تھا، تاہم 8 مارچ کو طالب علم کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

تاہم اب تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان کی موت خودکشی سے ہو سکتی ہے، برسٹل کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی گریگ میلیوٹ کا کہنا تھا کہ کیس کو خودکشی کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان طالب علم نے مبینہ طور پر بلیو ویل گیم کے دوران چیلنج کو پورا کرتے ہوئے اپنی جان دی ہے۔ 50 لیول پر مشتمل اس گیم میں مختلف ڈئیرز پورے کرنا ہوتے ہیں۔

جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سالہ طالب علم نے 2 منٹ تک اپنی سانس روکے رکھی تھی۔

تاہم اس حوال سے میلیوٹ کی جانب سے کہنا تھا کہ اس گیم اور طالب علم کی موت میں فلحال کوئی معلومات نہیں ہیں۔ یہ کیس بطور خودکشی بھی دیکھا جا رہا ہے۔ ہم اس وقت میڈیکل نتائج کی فائنل رپورٹس کے منتظر ہیں۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

Suicide

Blue whale

گیم

ONLINE DIGITAL PLATFROMS