Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی کوریا کے عوام اپنے ڈکٹیٹر بادشاہ کو ’ابو جان‘ کہنے لگے، گانا تیار

گانے میں ہر عمر کے افراد کی جانب سے شرکت کی گئی ہے
شائع 20 اپريل 2024 11:14am

شمالی کوریا عام طور پر اپنے جنگی ہتھیاروں اور ان کی نمائش کے باعث دنیا بھر کی توجہ خوب سمیٹ لیتا ہے، تاہم ان دنوں شمالی کوریا اپنے نغمے کے باعث سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

حال ہی میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گانا تیار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 اپریل کو شمالی کوریا کی جانب سے ایک گانا ریلیز کیا گیا تھا، جس میں ڈکٹیٹر اور سربراہ کم جانگ ان کو بطور ’دوستانہ والد‘ اور ’گریٹ لیڈر‘ دکھایا گیا ہے۔

اس گانے کے بول بھی والد کے طور پر لکھے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ کم جانگ ان کے ایک والد کی طرح ہی پوری قوم کی حفاظت کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے اس گانے کو پراپیگنڈہ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے شمالی کوریا کے سربراہ کی طاقت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

اس گانے میں شمالی کوریا کے بچے، مرد، خواتین، بوڑھے، جوان، ہر پیشہ سے تعلق رکھنے والے افراد اس گانے کو گنگنانے دکھائی دے رہے ہیں۔

جبکہ اس گانے کے چند بول ایسے ہیں جنہوں نے سب کی توجہ خوب سمیٹی ہے، جس میں سماج کا ہر شخص یہ کہتا سنائی دیا ’ لیٹس سنگ، کم جانگ ان دی گریٹ لیڈر’ اور لیٹس بریگ اباؤٹ کم جان ان، ا فرینڈلی فادر’۔

جبکہ اس گانے کا ٹائٹل ہی ’فرینڈلی فادر‘ کے نام سے رکھا گیا ہے، واضح رہے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے ہی کم جانگ ان کی فیملی برسر اقتدار ہے، جبکہ میڈیا کی جانب سے حال ہی میں ملک کے انتقال کر جانے والے سربراہ کم دوئم سنگ کی برسی کو بجائے ’ڈے آف دی سن‘ کہتے۔

دوسری جانب شمالی کوریا کی یونی فکیشن مسنٹری کی جانب سے اپنے بیان کہا گیا ہے کہ میڈیا کی جانب سے لیڈر کی وفات کے دن کو ’اپریل ہالیڈے‘ قرار دیا ہے، یہ قدم بھی کم جانگ ان کی جانب سے لیا گیا ہے، تاکہ ان کی شخصیت انفرادی طور پر سامنے آئے نہ کہ ان کے آباؤ اجداد کی بنا پر۔

South Korea

North Korea

Song

Kim Jong Un

Release

father

leader