گھر چلانے کے لیے جھاڑو پوچھا لگاتی تھی، معروف سابق اداکارہ سمرتی ایرانی کا انکشاف
معروف بھارتی اداکاراؤں سے متعلق ویسے تو کئی معلومات موجود ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
بھارتی ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ سے شہر کی بلندیوں کو چھونے والے اداکارہ سمرتی ایرانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
اس ڈرامے میں رول ملنے سے متعلق سمرتی ایرانی نے انکشاف کیا کہ جن دنوں مجھے اس ڈرامے کا کنٹریکٹ ملنے جا رہا تھا، تو ان دنوں میں ریستوران میں نوکری کر رہی تھی۔
انٹرویو میں سمرتی ایرانی نے بتایا کہ وہ مکڈونلڈ میں جھاڑو پوچھے کی نوکری کر رہی تھی اور ماہانہ 1800 روپے مل رہے تھے۔
تاہم ایک دن جب ڈرامے کی پروڈیوسر ایکتا کپور جب ایک اسٹرولاجر کے ہمراہ بیٹھی تھیں، تو اسٹرولاجر نظر مجھ پر گئی اور مجھ سے متعلق ایکتا کو بتایا کہ یہ لڑکی کون ہے؟
اسے استعمال کرو، یہ بھارت بھر میں بہت نام کمانے والی ہے، یہ بات سننا تھی اور ایکتا کپور نے سمرتی ایرانی کو بلا کر تفصیلات حاصل کیں۔
سمرتی ایرانی نے مزید انکشاف کیا کہ وہ اس پراجیکٹ سے دن کے 1200 ملنے والے تھے۔ وہ بتاتی ہیں کہ دن کا 1200 مہینے کے 1800 سے کئی گناہ بہتر تھے۔ اسی لیے میں نے اس پراجیکٹ کو کرنے کی حامی بھر لی۔
واضح رہے سابق بھارتی اداکارہ سمرتی ایرانی اور ایکتا کپور کافی قریبی سہیلیاں بن گئی ہیں، جبکہ ان دونوں کی دوستی میں ماضی میں دراڑ بھی آئی تاہم دونوں نے اس مسئلے کو حل کر لیا۔
جبکہ اس وقت سمرتی ایرانی بھارتی سیاست کا حصہ ہیں اور بھارتیہ جنتا پارتی کے ٹکٹ پر لوک سبھا اسمبلی کی ممبر ہیں۔
Comments are closed on this story.