Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف بورڈ اجلاس : 29 اپریل تک کے شیڈول میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہوجائے گا
شائع 20 اپريل 2024 08:45am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں فی الحال پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پر ایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا، تاہم 29 اپریل تک جاری کیے گئے شیڈول میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں ہے۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی۔

آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہوجائے گا۔

پاکستان کے ساتھ عالمی مالیاتی فنڈ کا اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔

Finance minister

economic crisis

IMF program

Special Investment Facilitation Council (SIFC)