Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پیپلز بس سروس میں جعلی نوٹ چلانے والی خواتین کو قید کی سزائیں

عدالت نے خواتین کو پروبیشن افسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2024 12:25am

کراچی کی مقامی عدالت نے پیپلزبس سروس میں جعلی نوٹ چلانے والی خواتین کو ایک ایک سال قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے جرم ثابت ہونےپر2خواتین کوایک ایک سال قیدکی سزا سنائی ہے ، عدالت نےخواتین کوپروبیشن افسرکے حوالےکرنےکاحکم دےدیا.

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت نے دونوں خواتین کو ایک ،ایک سال کی سزا سناتے ہوئے خواتین کو 10 ، 10 ہزا رروپےکےمچلکوں پر رہا کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے کہا کہ امید ہے دونوں خواتین ایک اچھی شہر بن کر رہیں گی اور دوبارہ ایسا کام نہیں کریں گی۔ جبکہ عدالت نے برآمدہزارروپےکے6جعلی نوٹ اسٹیٹ بینک کودینےکاحکم دے دیا ۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دونوں خواتین کا مؤقف تھا کہ ان کا غریب گھرانے سے تعلق ہے جبکہ ملزمہ فرحت ایک بیوہ عورت ہے۔ جعلی نوٹ چلانے کی سزا 7 سال ہے لیکن حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں خواتین کو ایک ایک سال کی سزا دی جاتی ہے۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ دونوں خواتین کو 21 جنوری 2023 کو گرفتار کیا تھا۔

currency note

new currency notes

Dissent Note