Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں نان بائیوں نے ہتھیار ڈال دیئے، روٹی کی نئی قیمت پر تیار

حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کریں گے ، نانبائی ایسوسی ایشن
شائع 19 اپريل 2024 09:01pm

راولپنڈی میں نان بائی ایسوسی ایشن نے ہتھیار ڈال دیئے، نانبائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

نانبائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رشید قریشی نے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم پنجاب حکومت کے فیصلے پر پرعملدرآمد کریں گے۔

رشید قریشی کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق روٹی سولہ روپے اور نان 20 روپے کا فروخت کرینگے۔

واضح رہے کہ جڑواں شہروں میں نان بائیوں نےہڑتال کررکھی تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

protest

Roti Price

Flour Price