Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

بھارت میں انتخابی مہم، ایک امیدوار نے شاہ رخ خان کے ہم شکل کا سہارا لے لیا

پرنیتی شِندے نے ابراہیم قادری کی مدد سے مہاراشٹر کے شہر سولا پور میں بڑا روڈ شو منعقد کیا
شائع 19 اپريل 2024 08:26pm

بھارت میں لوک سبھا کی انتخابی مہم کے دوران بہت سے امیدواروں نے اپنی کامیابی یقینی بنانے کے لیے طرح طرح کے تجربے کیے اور طریقے آزمائے۔

مہاراشٹر کے شہر شعلہ پور میں ’مہا وِکاس اگھاڑی‘ کے بینر تلے الیکشن لڑنے والے پرنیتی شِندے نے شاہ رخ خان کے ہم شکل ابراہیم قادری اور معروف سماجی کارکن فردوس پٹیل کا سہارا لیا۔ ابراہیم قادری اور فردوس پٹیل کے ساتھ مل کر پرنیتی شِندے نے شعلہ پور میں شاندار روڈ شو کیا۔ لوگوں نے اس روڈ شو کو خوب انجوائے کیا۔

ابراہیم قادری بالی وُڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے غیر معمولی شباہت کی بدولت مقامی باشندوں میں بہت مقبول ہیں۔ انہوں نے شِندے کی انتخابی مہم چلانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

Lok Sabha

indian elections

SHAHRUKH KHAN LOOKALIKE

SHOLA PUR