Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت کی موسیقار بلال مقصود سے ملاقات

صوبائی وزیر نے ثقافت کے حوالے سے بلال مقصود کے اقدام کو سراہا
شائع 19 اپريل 2024 07:40pm

صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے انور مقصود کے فرزند و موسیقار بلال مقصود کی ملاقات ہوئی ہے ۔

ملاقات میں بلال مقصود نے صوبائی وزیر کو ثقافت کے حوالے سے اپنے پروجیکٹ پر بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ثقافت کے حوالے سے بلال مقصود کے اقدام کو سراہا۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ثقافت کو پروموٹ کرنے کیلئے محکمے کی طرف سے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

اس موقع پر سیکریٹری کلچر خالد چاچڑ، ڈی جی کلچر منور مہیسر، ڈائریکٹر حبیب اللہ میمن، محمد انتصارالدین اور دیگر بھی موجود تھے۔

Bilal maqsood

Culture minister Sindh