Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بانی پی ٹی آئی،بشری بی بی کےطبی معائنےکی درخواستیں منظور، ٹیسٹ2روزمیں کروانےکاحکم

جب تک دیواریں ہٹائی نہیں جاتیں سماعت آگے نہیں بڑھائی جائے گی، عدالت کا نصب اضافی دیواروں کو فوری ختم کرنے کا حکم
شائع 19 اپريل 2024 06:57pm

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ایک سونوے ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے طبی معائنے کی درخواستیں عدالت نے منظورکر لیں ۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کےطبی معائنےکی درخواستیں منظور کرتے ہوئے بشری بی بی کا انڈواسکوپی ٹیسٹ نجی اسپتال سے دو روز میں کروانے کا حکم دے دیا

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بشری بی بی کا انڈواسکوپی ٹیسٹ ڈاکٹرعاصم اورسرکاری ڈاکٹرکے زیرنگرانی کروایا جائے ۔

ددوسری جانب وکلاء صفائی کی جانب سے دوران سماعت میڈیا کو مشکلات سے متعلق درخواست بھی دائر کی گئی، جج ناصر جاوید رانا نے میڈیا نمائندگان کو روسٹرم پر بلا لیا۔ عدالتی حکم پر عمران خان بھی روسٹرم پر آئے۔

جج نے میڈیا نمائندگان سے سماعت میں درپیش مشکلات سے متعلق استفسار کیا، جس پر صحافیوں نے جواب دیا کہ عدالتی کاروائی سننے میں مشکلات ہیں، جس پر جج ناصر جاوید رانا نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عدالت میں نصب اضافی دیواروں کو فوری ختم کیا جائے جب تک دیواریں ہٹائی نہیں جاتیں سماعت آگے نہیں بڑھائی جائے گی۔

عدالت حکم کے بعد سماعت میں ایک گھنٹے کا وقفہ کیا گیا، وقفہ کے دروان عدالت میں نصب کچھ لکڑی کی دیواروں کو جیل انتظامیہ نے ہٹا دیا گیا ۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔

bushra bibi

Journalists

190 million pounds scandal

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adiyala Jail Court Room