راولپنڈی کی خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش
بچوں کی پیدائش راولپنڈی کے مقامی اسپتال میں ہوئی
پاکستان میں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبریں تو کافی سنی ہیں، تاہم راولپنڈی کی خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا ہے۔
پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دے کر میڈیا کی توجہ بھی سمیٹ لی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی ہزارہ کالونی سے تعقل رکھنے والے وحید کی اہلیہ نے 6 بچوں کو جنم دیا۔
جبکہ خاتون نے بچوں کو جنم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں دیا ہے۔
بچوں کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 6 بچوں اور ماں کی صحت اطمینان بخش ہے، جبکہ بچے بھی صحت مند ہیں۔
دوسری جانب پیدا ہونے والے بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔
rawalpindi
District Hospital
babies
6 babies
مقبول ترین
Comments are closed on this story.