Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھکاریوں کا ’کاروباری تنازع‘ عدالت پہنچ گیا، جج کے اہم ریمارکس

بھکاری درخواست لے کر سٹی کورٹ پہنچ گئے
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2024 04:17pm

بھکاریوں کی بھیک مانگنے کی حدود پر تنازعہ کا مسئلہ عدالت پہنچ گیا ہے، پولیس کی جانب سے معاملے پر عدالت کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

سٹی کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں خاتون بھکاری نے تین بھکاریوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست کردی ہے۔

عدالت نے درخواست گزار خاتون بھکاری کی درخواست پر فیصلہ سناتےہوئے کہاکہ پتا نہیں کون سی ایسی مجبوری ہے جو فریقین بھیک مانگنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

عدالت مجبور لوگوں کے جذبات کی قدر کرتی ہے، لیکن عدالت کوئی ایسا فیصلہ نہیں کر سکتی جس کی مانگ غیرقانونی ہو۔

جبکہ عدالت کا ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ مجبوری اپنی جگہ پر لیکن بھیک مانگنے کیلئے جگہ مختص نہیں کی جا سکتی، عدالت امید کرتی ہے کہ لوگوں کے مشکلات کم ہوں، دونوں فریقین کیلئے دعا ہے کہ ان کے مشکلات کم ہوں۔

جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست گزار خاتون سعود آباد میں فٹ پاتھ پر بھیک مانگتی تھی، تین دیگر بھکاریوں کو خاتون کو جگہ چھوڑنے کا کہا۔

خاتون بھکاری نے پولیس میں ہراساں کرنے کی درخواست دائر کی تھی، پولیس نے مقدمہ دائر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

پولیس کے انکار کے بعد درخواست کی امیر خاتون نے عدالت میں دائر کی تھی۔ درخواست گزارامیرخاتون نے تین بھکاری شفیع، نذیر،میرگل کےخلاف درخواست دائرکی تھی۔

karachi

Karachi Police

Beggars

City Court