ایرانی صدر کی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔
ایرانی صدر کے ہائی پروفائل دورے سے قبل سیکیورٹی سے متعلق امور کا بھرپور جائزہ لینے اور اس حوالے سے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایرانی صدر کی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔
آج نیوز کے نمائندہ خصوصی نے بتایا کہ ایرانی صدر کی سیکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی۔ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔
صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے آج دفترِ خارجہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں متعلقہ امور پر مشاورت ہوئی۔
Comments are closed on this story.