Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج کل شادیاں کیوں ناکام ہورہی ہیں،محمد احمد اور شمیم ہلالی نے سبب ڈھونڈ لیا

ٹی وی ڈراموں نے طلاق کو نارمل اور معمولی بنا دیا ہے
شائع 19 اپريل 2024 02:53pm

محمد احمد اور شمیم ہلالی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے دو تجربہ کاراور سینیئر ادا کار ہیں۔ وہ دونوں سالوں سے انڈسٹری کے لیے کام کر رہے ہیں اوراپنی ذہانت اور شاندار کارکردگی کے لئے جانے جاتے ہیں۔

ڈرامائی زندگی کی طرح ،دونوں ستاروں نے حقیقی زندگی میں کامیاب شادیاں کی ہیں اور اب وہ دادا دادی بن چکے ہیں اورپھر بھی اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت مطمئن اور خوش ہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں آج کی اور پرانے زمانے کی شادیوں کے درمیان اختلافات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

محمد احمد نے ماضی کیے مقابلے موجودہ شادیوں کی ناکامی کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل طلاق کی شرح واقعی بہت زیادہ ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج جوڑے کسی بھی چیز پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایڈجسٹ کرنے کا وقت بھی نہیں دیتے ہیں۔

انہوں نے طلاق کو نارمل اور معمولی عمل بنانے میں ٹیلی ویژن کو بھی مورد الزام ٹھہرایا کہ آپ صرف ایک دن طلاق لے سکتے ہیں اور دوسرے دن کسی اور سے شادی کرسکتے ہیں، جو حقیقت میں نہیں ہوتا ہے۔

حال ہی میں بہت سے شوبز جوڑوں نے طلاق لے لی ہے اور یہ رجحان دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔

اداکاروں نے شادی کرنے کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔

دونوں ستاروں کا کہنا تھا کہ لوگ سوچتے ہیں کہ انہیں اپنی زندگی میں کسی کی ضرورت نہیں اور وہ ہمیشہ جوان رہیں گے۔ لیکن جب آپ 45 سال کے ہوتے ہیں تو چیزیں بدل جاتی ہیں اور پھر آپ زندگی میں کسی ساتھی کا ساتھ چاہتے ہیں۔

lifestyle

showbiz celebrities