Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہانیہ عامر نے یشما گل سے دوستی کا حق ادا کردیا

بیماری کے دوران اسپتال میں یشما کے ساتھ رہی
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2024 04:20pm

یشما گل ایک پر اعتماد اورجاندار شخصیت کی مالک ہیں۔ وہ اپنے دوستوں کو اپنے خاندان کی طرح پیار کرتی ہے۔

یشما کا خاندان ایک دوسرے شہر میں رہتا ہے جبکہ وہ ہمیشہ کام کی تلاش میں کراچی میں رہتی ہیں۔ اس طرح انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک خاندانی رشتہ استوار کیا ہے۔

ہانیہ عامر بھی یشما کی بہت اچھی دوست ہیں۔ شوبز کے یہ دو دونوں خوبصورت چہرے ہمیشہ ایک ساتھ گھومتے اور تفریح کرتے نظر آتے ہیں۔

یشما کو حال ہی میں صحت کا مسئلہ درپیش رہا۔ یشماکی سرجری ہوئی اور اس کے دوستوں نے ثابت کردیا کہ زندگی میں دوستی کتنی اہم ہے۔

ہانیہ عامربیماری کے دوران اسپتال میں ان کے ساتھ رہ رہی تھیں اور ان کی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔

یشما نے اپنے اسپتال میں قیام کے کچھ لمحات شیئر کیے اور اپنے دوستوں کا ان کی خیریت اور دیکھ بھال کے لئے شکریہ ادا کیا۔

شائقین نے ان دونوں کی دوستی کو سراہا اور یشما کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz