Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معشوق سے بدلا لینے کے لیے لڑکی نے سابق بوائے فرینڈ کے والد سے شادی کر لی

صارف نے تفصیلات سوشل میڈیا پر شئیر کر دیں
شائع 19 اپريل 2024 01:59pm
تصویر بذریعہ: اسکرین شاٹس/ ٹک ٹاک
تصویر بذریعہ: اسکرین شاٹس/ ٹک ٹاک

دنیا میں دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات تو رونما ہوتے ہی رہتے ہیں تاہم کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کی سب کو حیران کر دیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سابقہ معشوقہ نے محبوب سے بدلا لینے کے لیے اس کے والد سے شادی کر لی ہے۔

بھارتی نیوز چینل نیوز 18 کے مطابق نوجوان لڑکی کا اپنے بوائے فرینڈ سے بریک اپ ہو گیا تھا، جس کے بعد بطور بدلا لیتے ہوئے سابقہ معشوق کے والد سے شادی کر لی ہے۔

جبکہ سابقہ معشوق نے سوتیلے بیٹے یعنی اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کے حوالے سے اب ماں بن کر حکم چلانا بھی شروع کر دیا ہے۔

سابقہ معشوق کی شادی میں سوتیلی ماں نے اسے جلانے کے لیے وہ لباس زیب کیا جو کہ عام طور پر دلہن پہنتی ہے۔

@wuunnam

He’s lawyer and he’s tall, and he’s a way better MAN… So uh… ☺️ I’ll leave you to answer that

♬ original sound - Meli Mels

سابق بوائے فرینڈ کی شادی کے دن جب دلہن سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھی، اسید وران سوتیلی ماں یعنی سابق گرل فرینڈ بھی سفید لباس پہن کر پہنچ گئی۔

سوتیلی والدہ نے ہو بہو دلہن جیسا لباس پہنا تھا اور اس کا مقصد بھی محض دلہے میاں کو جلانا تھا، سوشل میڈیا صارف کی جانب سے اپنے بھائی کی اس کہانی کو شئیر کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے اپنی سوتیلی ماں اور بھائی کی تصاویر بھی اپلوڈ کی تھیں۔

marriage ceremony

father

step mother

ex girlfriend