Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

جاوید میاں داد نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کیمپس کی ’حقیقت‘ آشکارکر دی

اس وقت کھلاڑیوں کو ایک ٹیم کی طرح کھیلنا چاہیے
شائع 19 اپريل 2024 01:38pm

ورلڈ کپ نزدیک ہے اور پاکستانی کرکٹ ان تمام سیاسی تجربات کا سامنا کررہی ہے، جو ہمارےملک میں ممکن ہیں۔ کپتانوں اور چیئرمین بدل دینے اور پریس کانفرنسز تک پاکستان کرکٹ ایک مشکل دور سے گذر رہی ہے۔

اس وقت ٹیم میں دو واضح کیمپ موجود ہیں، جنہوں نے شائقین کرکٹ کے حوصلے پست کر دیے ہیں۔ بابر اعظم کی کپتانی کی پوزیشن پر واپسی ہوئی ہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اختلافات کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ کا یہ المیہ ہے کہ یہاں پرانے کھلاڑیوں کے تجربات سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا جاتا اور نہ ہی ان کے مشووں کو اہمیت دی جاتی ہے۔

ایسے ہی کچھ دانشمندانہ مشورے سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میاں داد کے پاس ہیں،جو انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کو دیے ہیں۔

جاوید میانداد ایک لیجنڈری کرکٹر ہیں ۔ انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو ایک ٹیم کی طرح کھیلنے اور پروفیشنل رہنے کی ضرورت ہے۔

میاںداد نے مزید کہا کہ یہ ایک کھیل ہے اوراس میں اختلافات بھی ہوسکتے ہیں، لیکن قومی ٹیم کو ذمہ داری سے کھیلنا جانا چاہیے اوراگر وہ ایسا کر لیتی ہے تو پاکستان پہلے نمبر پر آسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں جاوید میاںداد نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان ہونا چاہیے، کیونکہ انہیں صرف سیٹ پر بٹھایا گیا تھا۔ انہیں اپنی قابلیت ثابت کرنے کے لیے وقت دیا جانا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ وہ کپتان کی حیثیت سے شاہین آفریدی کے حق میں تھے اور ٹیم کی قیادت کرنے میں ان کی حمایت کرتے تھے۔

sports

lifestyle

legendary player