Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : خودکش حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

فوٹیج میں پولیس اہلکار کو دہشت گرد پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2024 02:09pm
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

کراچی لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

خودکش حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی سی سی ٹی وی آج نیوز نے حاصل کرلی۔

فوٹیج میں پولیس اہلکار کو دہشت گرد پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس اہلکاروں نے مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا۔

اس کے علاوہ ایک اور فوٹیج منظر عام پر آئی، جس میں دھماکے کے بعد غیرملکیوں کو گاڑی سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی جیسے ہی پہنچی، خودکش حملہ آوروں نے گاڑی پر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ جمعہ کی صبح لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشت گردوں نے غیرملکیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا تاہم خوش قسمتی سے غیرملکی شہری محفوظ رہے۔

اس دوران ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، جب کہ ایک دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ کے دوران مارا گیا تھا۔