Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب اختر کس بزنس سے پیسہ کماتے ہیں، راز فاش کردیا

دنیا میں کھل کر کماو، سابق کرکٹر کا مشورہ
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2024 10:20am

آج کل بین الاقوامی شہرت یافتہ اور مایہ ناز کرکٹر،شعیب اختر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے اپنی مالی کامیابی کا راز فاش کیا ہے۔

”راولپنڈی ایکسپریس“ شعیب اختر کو ان کی تیز رفتار باولنگ اور سپر پر فارمنس کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔

شعیب اختر تیز ترین بین الاقوامی باؤلر ہیں، جنہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلا اوربہت نام کمایا۔ انہوں نے پی ٹی وی اسپورٹس اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ٹی وی چینلز کے لئے کمنٹری اور کرکٹ تجزیہ بھی کیا۔

شعیب اختر کی سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں فالوورز ہیں۔ ان کے یوٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد 3.66 ملین، فیس بک کے 4.2 ملین اور انسٹاگرام پر 2 ملین فالوورز ہیں۔

شائقین شعیب اختر کی بے ساختہ ادائیگی، ان کے اعتماد اور حس مزاح کو بہت پسند کرتے ہیں۔

شعیب اختر ایک کامیاب پاکستانی شخصیت ہیں، جنہوں نے کرکٹ کو ذریعہ معاش تو نہیں بنایا، البتہ اس سے ہونے والی کمائی کے ذریعے متعدد جائیدادیں بنائی ہیں۔ انہوں نےکرکٹ، تبصرے، تجزیے کے بعد اب میزبانی بھی شروع کر دی ہے۔

حال ہی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ اور مایہ ناز کرکٹر،شعیب اختر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے اپنی مالی کامیابی کا راز فاش کیا ہے۔

حال ہی میں ایک شو میں انہوں نے اربوں کمانے کا اپنا اسمارٹ طریقہ شیئر کیا۔

اپنی کاروباری حکمت عملی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں نے ابتدائی طور پر اسلام آباد میں مختلف مقامات پر چھوٹی چھوٹی زمینیں خریدنا شروع کیں، اس وقت لوگ مجھے تنقید کا نشانہ بناتے تھے اور کہتے تھے کہ آپ ہمیشہ یہ پلاٹ کیوں خریدتے ہیں۔ لیکن مجھے معلوم تھا کہ آنے والے برسوں میں یہ علاقےقائم ہونا شروع ہو جائیں گے۔ میں نے کئی عظیم کرکٹرز کو بھی زمین خریدنے کا مشورہ دیا، لیکن انہوں نے میری بات نہیں سنی، اب تمام زمینوں کی قیمت پاکستانی کروڑوں روپے ہے۔

شعیب اختر نے کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کو بھی یہی مشورہ دیا کہ وہ صوابی کے مضافات میں زمین خریدیں۔

میں کھلاڑیوں کو ایک ایسا کاروباری منصوبہ دیتا ہوں، جس کے ذریعے وہ کیریئر ختم کرنے کے بعد مالی استحکام حاصل کرسکتے ہیں۔ شعیب اختر نے کہا۔

سوشل میڈیا صارفین شعیب اختر کے کاروباری نقطہ نظر اور بڑے شہروں میں جائیدادیں بنانے کے ان کے اسمارٹ انداز سے متاثر ہیں۔ اور انہوں نے اپنے کمنٹس کے ذریعے ان کی تعریف بھی کی۔ اور انہیں اچھے کرکٹر کے ساتھ ایک اچھا بزنس مین بھی قرار دیا۔

sports

lifestyle

pakistani cricketrs

shoaib akhter