Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

واشنگٹن: گورنر اسٹیٹ بینک کی عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات

مالیاتی اداروں کی جانب سے منعقد تقریبات کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات ہوئی
شائع 18 اپريل 2024 08:34pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے واشنگٹن میں اہم بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں میں طویل مدتی پروگرام کے لیے امید کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاس کے موقع پر جے پی مورگن، سٹی بینک ، جیفریز اور دیگر مالیاتی اداروں کی جانب سے منعقدہ تقریبات کے دوران ہوئی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکاء کو دانشمندانہ مانیٹری پالیسی کے نتیجے میں پاکستان کی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری سے آگاہ کیا۔

جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اہداف کی تکمیل میں کارکردگی مستحکم رہی ہے۔

حکومت مستقبل میں آئی ایم ایف کے طویل مدتی پروگرام پر دستخط کے لیے پُرامید ہے۔

Washington

Governor

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)