Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ملت ایکسپریس واقعہ، ابتدائی انکوائری رپورٹ میں کانسٹیبل بے گناہ قرار

خاتون کی موت ٹرین سے گرنے یا چھلانگ لگانے سے ہوئی، رپورٹ
شائع 18 اپريل 2024 08:03pm
تصویر اسکرین گریب
تصویر اسکرین گریب

ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد اور قتل کے واقعےکی ابتدائی انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی، انکوائری کمیٹی نے رپورٹ ڈرافٹ چیئرمین ریلوے اور آئی جی ریلوے کو بھجوا دیا۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق خاتون کی ہلاکت میں کانسٹیبل میر حسن کا ملوث ہونا ثابت نہ ہو سکا، البتہ رپورٹ میں کانسٹیبل کو خاتون پر تشدد کا ذمہ دار ٹھرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کی ہلاکت ٹرین سے گرنے یا چھلانگ لگانے سے ہوئی، خاتون نے چھلانگ لگائی یا حادثاتی طور پر گر گئی یہ واضح نہیں ہو سکا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملت ایکسپریس واقعہ میں ایس ایچ او نے خاتون مریم بی بی سے ملاقات کی نہ ہی خاتون کانسٹیبل کو تعینات کیا، ایس آئی تنویر احمد بھی معاملے کو سلجھانے میں ناکام رہے۔

جبکہ ایس ایچ او غلام حسین بروہی اور اے ایس آئی تنویر احمد فرائض میں غفلت کے ذمہ دار پائے گئے۔

واضح رہے کہ خاتون کی خودکشی یا ٹرین سے گرنے کا واقعہ ملتان ڈویژن میں چنی گوٹھ اسٹیشن کے قریب پیش آیا تھا۔

Millat Express

maryam