Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 43 پوائنٹس کی کمی

اسے قبل 100 انڈیکس 71 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا
شائع 18 اپريل 2024 05:03pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ کے باعث سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 43 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

100 انڈیکس میں کمی کے ساتھ ہی کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 70 ہزار 290 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل گزشتہ دنوں بھی کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچنیج میں کاروبار کا آغاز انتہائی مثبت رہا۔

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس نے 71 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کی، تاہم کاروبارکے اختتام پر 100 انڈیکس 60 پوئنٹس کی کمی کے ساتھ 70ہزار 483 پوائنٹس پر بند ہوا۔

PSX

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)