وسٹ انڈیزویمن ٹیم نےقومی ٹیم کو پہلےون ڈے میں شکست دیدی
ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے گرین شرٹس کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ وسٹ انڈیزویمن ٹیم نےقومی ٹیم کو 113رنز سے ہرا دیا ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیمیں کراچی میں مدمقابل تھیں، جہاں مہمان ٹیم نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین سرٹس کو جیت کے لئے 270 رنز کا ہدف دیا۔
ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے 140 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، ہیلی میتھیوز کی اننگز میں 15 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
شیمائن کیمبل 45 رنز بناکر دوسری نمایاں بیٹرز رہیں، جبکہ پاکستان کی طوبیٰ حسن اور سعدیہ اقبال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستان ٹیم 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے طوبیٰ حسن 25، منیبہ علی 22 اور نجیہہ علوی 20 رنز بناکر نمایاں رہیں ، ہیلی میتھیوز نے تین، زیدہ جیمز اور فلیچر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ،
کپتان ندا ڈار اور نشرہ سندھو نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کپتان نداڈار نے اس بات کااعتراف کیا کہ آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی ، نداڈار نے کہا کہ ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔
نداڈار کا مزید کہنا تھا کہ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔
Comments are closed on this story.