Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاح پہاڑی علاقوں کی طرف جانے سے گریز کریں، این ڈی ایم اے کا الرٹ

18سے22اپریل تک شدیدبارشوں اور برف باری متوقع ہیں سیاح احتیاط کریں۔ ایس ڈی ایم اے
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2024 05:27pm

آزادکشمیرمیں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کانیاسلسلہ شروع ہو گیا، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا ۔

ایس ڈی ایم اے نے18سے22اپریل تک شدیدبارشوں کاالرٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق 5 دن تک سیاحوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے ۔

ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ان پانچ دنوں کے دوران مظفرآباد آزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بارش اوربرفباری کا خدشہ ہے۔ بارش اور طرف باری کیے سبب میں اضافہ بھی ہو جائے گا۔

ایس ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ شہری اورسیاح سفرکےدوران احتیاطی تدابیراختیارکریں ۔

جبکہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارش،لینڈسلائیڈنگ،برفباری سےمتاثرہ علاقوں میں سفرنہ کریں۔

azad kashmir

Rain

weather forecast

rainy weather

Weather Updates

snow fall

land sliding