Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شبلی فراز سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

بانی پی ٹی آئی نے جلسوں اور تحریک کے حوالے سے ہدایات دی ہیں، حامد رضا
شائع 18 اپريل 2024 03:54pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شبلی فراز کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا ہے۔

رولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا کہ ہم سب نے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی مشاورت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جلسوں اور تحریک کے حوالے سے ہدایات دی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سےملاقات

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے زور دیا ہے کہ آزاد میڈیا کیلئے مضبوط پالیسی ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کی کامیابی کا آخری فیز چل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر ہوں گے۔

shibli faraz

Sunni Ittehad Council

Senate Opposition Leader