Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی کپتان نے پاک بھارت سیریز کا مطالبہ کردیا

پاک بھارت مقابلے کرکٹ کے لیے بہت اہم ہیں، روہت شرما
شائع 18 اپريل 2024 03:30pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی حمایت کردی۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے اپنے پوڈ کاسٹ میں روہت شرما سے سوال کیا کہ بھارت کا پاکستان کے ساتھ تسلسل سےکھیلنا ٹیسٹ کرکٹ کے لیےاچھا ہے؟

جس پر روہت شرما نے کہا کہ بلکل ایسا ہونا چاہیے، پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ آخری بار پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ 2007 میں ہوا تھا، میں پاک بھارت مقابلوں کا حامی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مقابلے کرکٹ کے لیے بہت اہم ہیں، میں جو کہہ رہا ہوں وہ صرف کرکٹ کی حد تک ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گیند بلے میں مقابلہ ہو اور پاکستان بھارت آمنے سامنے ہوں تومزہ آتا ہے، میں آئی سی سی ٹورنامنٹ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز چاہتا ہوں۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک بہترین ہے، پاک بھارت مقابلہ اگر تیسرے ملک کی کنڈیشنز میں ہوں تو بہت اچھے میچز ہوں گے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2007 میں بنگلور کے میدان میں ریڈ بال کرکٹ میں ان ایکشن ہوئیں تھیں، جبکہ دونوں کے درمیان اگلا ٹاکرا ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران 9 جون کو نیو یارک میں شیڈول ہے۔

rohit sharma

Pakistan India Test Series