Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوال سعید کو خاموش رہنا چاہیےتھا، ہو سکتا ہے شعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں

گلوکارابرارالحق کا مختصر کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے
شائع 18 اپريل 2024 02:22pm

آج کل ابرارالحق کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر کلپ تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ ایک شو میں میزبان کی جانب سے مختلف اداکاروں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر اپنی رائے دے رہے ہیں۔

ابرارالحق سے مہوش حیات، ماہرہ خان ، صبا قمر اور نوال سعید کے بارے میں رائے پوچھی گئی تھی۔

مہوش حیات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ابرارالحق نے کہا کہ وہ ایک جوش سے بھرپور خاتون ہیں ،جبکہ ماہرہ خان کو انہوں نے زیادہ کام کرنے کا مشورہ دیا۔

صبا قمر کو انہوں نے انڈسٹری کی سب سے زیادہ منجھی ہوئی اداکارہ قرار دیا۔

نوال سعید کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر پہلے تو انہوں نے پہچاننے سے انکار کردیا، جب انہیں بتایا گیا کہ گذشتہ دنوں اس اداکارہ نے شعیب ملک کا انہیں میسیج بھیجنے کا بتایا تھااور اسکینڈل بھی بن گیا تھا۔

جس پر ابرارالحق نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں شعیب کی بات کا پردہ رکھنا چاہیے تھا۔ ہو سکتا ہے وہ تیسری شادی کرنے کے موڈ میں ہوں، ویسے بھی اسلام چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے۔

lifestyle

showbiz celebrities

abrar.ul. haq