Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکارہ کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

6600 کروڑ کے بِٹ کوئن گھوٹالے میں شلپا شیٹی کے نام پر ممبئی میں خریدا جانے والا فلیٹ بھی گیا
شائع 18 اپريل 2024 02:06pm

بھارت کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر کی کم و بیش 97 کروڑ روپے مالیت کی املاک پونزی گھوٹالے سے متعلق کارروائی میں ضبط کرلی گئی ہے۔ ضبط کی جانے والی جائیداڈ شلپا شیٹی کا ممبئی کا اپارٹمنٹ بھی شامل ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نے بزنس مین راج کُندرا کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی ضبطی کا حکم دیا تھا۔ بِٹ کوئن کیس میں راج کندرا کو تقریباً ارب روپے کا جھٹکا لگا ہے۔

ضبط کی جانے والی جائیداد میں مہاراشٹر کے شہر پونا میں واقع بنگلے کے علاوہ اسٹاکز بھی شامل ہیں۔

راج کندرا پر 2017 میں 6600 کروڑ روپے مالیت کے بِٹ کوئن جھوٹے وعدوں پر حاصل کرنے کا الزام ہے۔ راج کندرا نے ایک بِٹ کوئن مائننگ فارم بنانے کے لیے مجموعی طور پر 285 بِٹ کوئن حاصل کیے تھے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضبطی کے لیے جائیداد کی جو فہرست تیار کی تھی اس میں راج کندرا کی بیوی اداکارہ شلپا شیٹی کے نام پر جوہو میں خریدا گیا اپارٹمنٹ بھی شامل ہے۔

راج کندرا کے خلاف ممبئی اور دہلی میں درج کرائی جانے والی ایف آئی آرز کی بنیاد پر کارروائی شروع کی گئی تھی۔ یہ ایف آئی آرز ویریئیبل ٹیک پرائیویٹ لمٹیڈ اور آن جہانی امت بھاردواج، اجے بھاردواج، وویک بھاردواج، سِمپی بھاردواج اور مہیندر بھاردواج کے خلاف تھیں۔

راج کندرا نے جن لوگوں سے پیسے لیے تھے انہیں ہر ماہ 10 فیصد منافع دینے کا وعدہ کیا تھا۔ انہیں دھوکا دیا گیا اور بِٹ کوئنز آن لائن والیٹس میں رکھنے سے بھی گریز کیا گیا۔

Shilpa Shetty

Raj kundra

PROPERTIES CONFISCAteD

BITCOIN SCAM