Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا

مشعال اعظم کی وکالت کا لائسنس تاحال معطل ہے، بار کونسل
شائع 18 اپريل 2024 01:51pm

خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے سوشل میڈیا پر عدلیہ اور پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے خلاف منفی مواد شیئر کرنے پر صوبائی مشیر اور پی ٹی آئی رہنماء مشعال اعظم ایڈووکیٹ کو 20 اپریل کو طلب کرلیا۔

مشعال اعظم اور دو دیگر وکلاء نے سوشل میڈیا پر عدلیہ اور پشاور ہائیکورٹ بار کے خلاف منفی مواد شیئر کیا تھا، بار کونسل نے ہدایت کی کہ مشعال اعظم ایڈوکیٹ اپنی وضاحت کے لیے 20 اپریل کو کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔

خالی خزانے والے صوبے میں مشعال یوسفزئی کیلئے کروڑوں کی گاڑیاں؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ

بار کونسل کلے مطابق ایک وکیل بار کونسل کے سامنے پیش ہوا اور تحریری معافی نامہ بھی جمع کیا تاہم مشعال اعظم ایڈووکیٹ اور ساتھی وکیل پیش نہیں ہوئیں۔

بار کونسل نے یکم جنوری کو مشعال اعظم کا وکالت لائنسنس منسوخ کیا تھا اور معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو ارسال کردیا تھا، جس پر ڈسپلنری کمیٹی نے کارروائی شروع کرتے ہوئے مشعال اعظم کو نوٹس جاری کرکے 20 اپریل کو طلب کرلیا۔

خیبرپختونخوا بار کونسل کا کہنا ہے کہ مشعال اعظم کی وکالت کا لائسنس تاحال معطل ہے۔

KPK Bar Council

Mashal Yousafzai