Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے، چیف جسٹس

کم از کوئی بھی بنچ ایک ہفتے سے کم کا نہیں ہونا چاہئے، چیف جسٹس
شائع 18 اپريل 2024 01:39pm

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں ججز کی خالی آسامیاں پرکرنا ترجیح ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ خواہش ہے سپریم کورٹ مکمل ہوجائے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیاں پرکرنا ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتیوں سے پہلے ہائیکورٹس رولز میں ترامیم ضروری ہے، ان ترامیم کےلئے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے، ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے گزارش ہے آہستہ آہستہ ہائیکورٹس میں ججز کی تعداد مکمل کریں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ججز کی تعیناتیاں موجودہ طریقہ کار سے کریں یانئے رولز کےمطابق اس پر فریقین سے بات کریں گے، ٹیکنالوجی نےسپریم کورٹ کی رجسٹریوں کا معاملہ محدود کردیا ہے، کم از کوئی بھی بنچ ایک ہفتے سے کم کا نہیں ہونا چاہئے۔

قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ دیکھنا یہ ہے ویڈیو لنک رکھیں یا رجسٹری یا دونوں کوساتھ لےکرچلیں، بار اور بنچ مختلف نہیں ایک ہے، ہمیشہ بار کےمنتخب نمائندوں کی ترجیح دی، رجسٹری پربنچ بنانے کےعمل کا لاہور سے آغاز کردیا اگلے مرحلے میں دوسری رجسٹریوں میں جائیں گے۔

Supreme Court of Pakistan

Chief Justice Qazi Faez Isa