Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبئی ایئرپورٹ پر پروازیں جزوی بحال

مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی جاری، سڑکیں بحال
شائع 18 اپريل 2024 01:08pm

متحدہ عرب امارات حکومت نے موسمی الرٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل بحال ہوگئی ہیں، جبکہ متعدد شاہراہوں کو بھی کھول دیا گیا ہے۔

دبئی ایئرپورٹ پر اںٹرنیشنل پروازیں جزوی بحال ہوگئی ہیں، ایمریٹس اور فلائی دبئی نے اپنی پروازیں کھول دی ہیں، مقامی فلائٹس کو بھی لینڈنگ کی اجازت مل گئی ہے، پاکستان کے لئے نجی پروازوں کو بھی فلائٹ شیڈول دے دیا گیا، لاہور کراچی اسلام آباد کے لئے آج پروازیں چلنے کا امکان ہے۔

یو اے ای میں بارشوں سے تباہی، پاکستانی سفارت خانے نے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا

شہر کی سب سے بڑی شاہراہ شیخ زاید پر بھی ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے اور مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی انرجی نمائش منسوخ کردی گئی ہے، جبکہ مختلف شہروں میں آج اور کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

حکومت امارات کی جانب سے مصنوعی بارش کی افواہوں کی تردید کردی گئی ہے۔

flooding

dubai airport

Flights Resume