Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سڈنی شاپنگ مال حملے میں زخمی گارڈ کو آسٹریلوی شہریت دینے پر غور

وزیر اعظم البانیز نے یقین دہانی کرادی، پاکستان کے محمد طٰحہ نے فراز طاہر کے ساتھ حملہ آور کا مقابلہ کیا تھا۔
شائع 18 اپريل 2024 12:30pm

گزشتہ ہفتے سڈنی کے ویسٹ فیلڈ بونڈی جنکشن شاپنگ مال میں اپنی جان پر کھیل کر لوگوں کو بچانے والے پاکستانی گارڈ محمد طٰحہ کو آسٹریلیا کی شہریت دینے پر غور ہو رہا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے بھی محمد طٰحہ کو غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کرنے پر سراہا ہے۔ اس سانحے میں محمد طٰحہ شدید زخمی ہوا تھا جبکہ اس کا ساتھی فراز طاہر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

ایک ریڈیو انٹرویو میں جب پوچھا گیا کہ کیا آسٹریلوی حکومت محمد طحہ کی طرف سے شہریت کی درخواست پر غور کرے گی تو وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ ہم ایسا ضرور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خنجر بردار حملہ آور کا سامنا کرنا واقعی شجاعت کا قابلِ تقلید مظاہرہ تھا۔ ہمیں اِس شجاعت پر محمد طٰحہ کا شکریہ ادا کرنا ہی چاہیے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر کسی کی مدد کرنا بہت بڑی بات ہے۔ ایسے ہر عمل کو کُھل کر سراہا جانا چاہیے۔

دوسری طرف زخمی ہونے والے بشپ مرمری ایمانویل نے حملہ آور کو معاف کردیا ہے۔ واضح رہے کہ حملہ کو پولیس نے واردات کے دوران ہی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

یاد رہے کہ بشپ ایمانویل کو سر میں اور سینے پر زخم آئے تھے۔ اس کے ردِعمل میں مغربی سدنی میں واقع ایسیرین کرسچین چرچ میں عبادت کرنے والوں نے ہنگامہ آرائی کی تھی۔ بشپ ایمانویل نے جمعرات کو یوٹیوب پر ایک وڈیو میں کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔

SYDNEY SHOPPING MALL

BONDI JUNCTION

MUHAMMED TAHA

NATIONALITY

PRAISED BY PREMIER