Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشترکہ اجلاس میں شرکت کی حکمت عملی، سنی اتحاد کونسل نے پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک بلالی

تمام اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت
شائع 18 اپريل 2024 12:15pm

سنی اتحاد کونسل نے آج ڈھائی بجے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کریں گے، جس میں پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے لائحہ عمل زیر غور ہوگا، اجلاس میں ملک بھر میں شروع ہونے والے جلسوں کی حکمت عملی بھی زیر غور ہوگی اور جلسوں میں شرکت کے حوالے سے معاملات زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ہائیکورٹ ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خطوط پر بھی بات چیت ہوگی، اور ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کے حوالے سے معاملات زیر بحث ہوں گے۔

قیادت نے تمام اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

parliamentary party meeting

Sunni Ittehad Council