کینیڈا میں سونے کی سب بڑی چوری، 6 افراد گرفتار
کینیڈا کی پولیس نے ملک کے ایک مصروف ایئر پورٹ سے 2 کروڑ 10 لاکھ کینیڈین ڈالر مالیت کا سونا اور 27 لاکھ کینیڈین ڈالر چرانے کے کیس میں 6 افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں ہتھیار بھی برآمد کرلیے۔
ایک سال قبل ٹورونٹو کے پیئرسن ایئر پورٹ کے کارگو لاؤنج سے سونے کے 6600 بار چُرائے گئے تھے جن کی مجموعی مالیت سوا دو کروڑ کینیڈین ڈالر تھی۔ یہ واردات نیٹفلکس کی معروف ویب سیریز ’گولڈ ہیسٹ‘ کی طرز پر کی گئی تھی۔
اس واردات سے متعلق تفتیش اور کارروائیوں میں امریکی حکام نے بھی کینیڈین حکام کا ساتھ دیا۔ ایک شخص کو امریکا میں گرفتار کیا گیا۔ 19 الزامات عائد کرکے دونوں ملکوں پر محیط 3 وارنٹ جاری کیے گئے۔
سونا چرانے والوں نے ایک دن قبل سی فوڈ کی خریداری کے لیے استعمال کیا گیا واؤچر دکھاکر سونے کی کنسائنمنٹ تک رسائی حاصل کی تھی۔ پیل ریجنل پولیس چیف نشان ڈوریپا نے کہا کہ یہ واردات خالص فلمی انداز سے کی گئی، بالکل ویسے جیسے ہم آپس میں ہنسی مذاق کرتے ہیں۔
Comments are closed on this story.