Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعد رفیق نے ’ایکس‘ پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

جگ ہنسائی سے بچا جائے، سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا، سعد رفیق
شائع 18 اپريل 2024 11:25am

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر پابندی کی مخالفت کردی۔

ایکس پر ہی جاری اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ ’ٹوئٹر (X) پر پابندی ختم کی جائے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ نگران دور میں لگائی گئی اس پابندی کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ جگ ہنسائی سے بچا جائے، سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا۔

Khawaja Saad Rafique

BAN ON X