Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا آج بھی سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
شائع 18 اپريل 2024 10:34am

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل چوتھے روز اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

اس کے بعد ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کمی واقع ہوئی اور ڈالر 278 روپے اور 25 پیسے پر آگیا۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد کاروبار کےاختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 40 پیسے تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 11 پیسے کم ہوکر 279 روپے 57 پیسے ہے۔

us dollar

dollar vs rupee

dollar rates

dollar prices

US DOLLAR RATE