Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے کن علاقوں میں آج سب سے زیادہ بارش ہوگی

کراچی میں بارش کا سلسلہ کسی بھی وقت شروع ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات
شائع 18 اپريل 2024 09:43am

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ کسی بھی وقت شروع ہوسکتا ہے، شہر کا مطلع ابر آلود ہے اور آج موسم ابر آلود ہی رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مغربی شمال اور مغربی جنوب کی طرف زیادہ بارش کا امکان ہے، جن میں سرجانی ٹاؤن، بلدیہ، لیاری، اونگی ٹاؤن، کیماڑی، ڈیفنس، صدر اور کلفٹن شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

دوسری جانب اسلام آباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور اور کرم میں بادل برس سکتے ہیں جبکہ مری، گلیات، اٹک میں آندھی، بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

لسبیلہ، خضدار، قلات، میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

سکھر، گھوٹکی ، جیکب آباد، کشمور، دادو، بدین میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 20 اپریل کے دوران ندی نالوں میں طغیانی اور مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

Karachi Rain

weather forecast

rainy weather

Weather Updates